ایئرہوسٹس کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کی خبر پر ایلون مسک کا ردِعمل

74

واشنگٹن: دنیا کی امیر ترین شخصیت ایلون مسک نے  ایئرہوسٹس کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کی خبر کی تردید کر دی۔

 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک  نے  ائیرہوسٹس کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کی خبر سامنے آنے کے بعد  ردِعمل دیتے ہوئے  الزام کو مسترد کر دیا۔

خیال رہے کہ مشہور بین الاقوامی جریدے کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایلون مسک نے  6 سال قبل پرائیویٹ جیٹ کی ایک ائیر ہوسٹس کو جنسی طور پر ہراساں کیا تھا  اور معاملہ دبانے کے لیے ڈھائی لاکھ ڈالر کی رقم بھی ادا کی تھی۔تاہم  ایلون مسک نے اس خبر کی تردید کی ہے۔

 

دوسری جانب متاثرہ خاتون  کی دوست کا کہنا ہے کہ ہراسگی کا نشانہ بننے والی میری دوست نے اس بارے خود مجھے بتایا تھا کہ اٗن کو ایلون مسک کی جانب سے ہراساں کیا گیا تھا۔

رپورٹ میں یہ بھی  دعویٰ کیا گیا ہے کہ متاثرہ ایئرہوسٹس اور ان کی دوست نے کچھ ایسے ثبوت بھی دئیے ہیں جو  اس الزام کی حقیقت سامنے لانےمیں مزید معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.