اسلام آباد : طلبہ کی موجیں لگ گئی ہیں ۔تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ ہیٹ ویوو کے خطرہ کے باعث اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں کے بعد سرکاری اداروں میں بھی پرائمری کلاسز فوری بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی نے تمام نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں کو آگاہ کر دیا جبکہ ملک بھر میں یکم جون سے گرمیوں کی چھٹیوں کی تجویز دے دی گئی ہے۔
نیو نیوز کے مطابق وفاقی نظامت تعلیمات نے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو آگاہ کر دیا ہے۔ ایف ڈی ای نوٹیفکیشن کے مطابق چھٹی سے اوپر تمام کلاسز کا دورانیہ 8 سے 11 کر دیا گیا،ایریا ایجوکیشن آفسران کو تعلیمی اداروں کو ایڈوائزری پر مکمل عملدرآمد کروانے کی ہدایت کردی۔
دوسری طرف وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر کی زیر صدارت صوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ہوا ۔ رانا تنویر نے صوبوں پر زور دیا کہ وہ بھی وفاق کی طرح پرائمری سکول بند کردیں۔اجلاس میں ملک بھرمیں تعلیمی اداروں میں یکم جون سے 30 جولائی تک گرمیوں کی چھٹیوں کی تجویز دی گئی ہے۔
تبصرے بند ہیں.