نیو یارک: سپر مارکیٹ میں فائرنگ سے 10 افراد ہلاک، تین زخمی
نیو یارک: امریکی ریاست نیویارک کے شہر بفلو میں فائرنگ سے دس افراد ہلاک ، تین زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست نیو یارک میں بفلو شہر کی سپر مارکیٹ میں ایک جنونی نوجوان کی اندھا دھند فائرنگ سے سابق پولیس افسر سمیت 10 افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کر دیا ہے ۔ حکام نے اس واقعے کو نسلی بنیاد پر نفرت پسندی کا واقعہ قرار دیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اٹھارہ سالہ سفید فام نوجوان نے جو فوجیوں کے انداز کا باڈی آرمر اور لباس پہنے ہوا تھا، جس نے ایک سپر مارکیٹ کے باہر گاڑی سے اتر کر خریداری کرتے لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی ۔جنونی نوجوان حملہ آور اپنے ہیلمٹ میں نصب کیمرے سے حملے کو سوشل میڈیا پر براہ راست نشر کرتا رہا، ملزم نےحملے کا واقعہ گیمنگ سے متعلق سوشل میڈیا پر براہ راست نشر کیا۔
پولیس کے مطابق فوجی یونیفارم پہنے حملہ آور خود کو یہودی مخالف انتہاپسند کہہ رہا تھا۔فائرنگ کا نشانہ بننے والے گیارہ افراد سفید فام اور دو سفید فام تھے۔ سپر مارکیٹ ایک ایسے علاقے میں ہے جہاں زیادہ تر سیاہ فام افراد آباد ہیں ۔
تبصرے بند ہیں.