عمران خان کے بعد ایک اور معروف کرکٹر کا سیاست میں آنے کا اعلان

206

کراچی: سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے چیئر مین عمران خان کے بعد ایک اور معروف پاکستانی کرکٹر نے جلد سیاست میں قدم رکھنے کا اعلان کر دیا۔

 

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے سابق کپتان راشد  لطیف نے بھی جلد پاکستانی سیاست میں انٹری کا اعلان کر دیا ہے، انہوں نے کہا کہ وہ ملک کی سیاسی صورتحال کو بغور دیکھ رہے ہیں اور عین ممکن ہے کہ لوگ  دو سے تین سال میں  انہیں ملکی سیاست میں دیکھیں۔تاہم انہوں نے کہا کہ ان کا جھکاؤ کس طرف ہے اور وہ کس سیاسی جماعت کاحصہ بنیں گے اس سے لوگ کافی حد تک واقف ہیں۔

 

واضح رہے کہ سابق ٹیسٹ  کرکٹر نے 1992 سے 2005 تک قومی ٹیم کی نمائندگی کی، اس دوران اپنے کیرئر میں انہوں نے  37 بین الاقوامی  ٹیسٹ اور 166 ایک روزہ بین الاقوامی میچز کھیلے۔

 

تبصرے بند ہیں.