پاکستان میں اکتوبر سے پہلے الیکشن نہیں ہو سکتے،اسحاق ڈار

129

لندن:مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما  اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار  کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اکتوبر سے پہلے الیکشن نہیں  ہو سکتے، انتخابات کیلئے دوسرا آپشن اگست 2023 ہے۔

 

ن لیگی رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار  نے لندن میں  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  تحریک انصا ف الیکشن چوری کر کے اقتدار میں آئی،انہیں آئینی طریقے سے گھر بھیجا جو ان سے ہضم نہیں ہو رہا۔

 

اسحاق ڈار نے صدر عارف علوی   کے  عمل کو    غیر موزوں قرار دیتے ہوئے کہا کہ صدرپاکستان کی پارٹی وابستگی ختم ہوجانی چاہیے۔ انہوں نے مہنگائی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ  قوم مزید مہنگائی  برداشت کرنے کے قابل نہیں، کوشش ہے عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے۔

تبصرے بند ہیں.