الیکشن میں کون رکاوٹ بنا ہوا ہے؟شیخ رشید نے بڑی خبری دیدی

134

راولپنڈی:سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری الیکشن میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں اگر آصف زرداری رکاوٹ نہ بنے تو الیکشن کا جلد فیصلہ ہو جاتا ۔

 

شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا میانوالی سے عمران خان کی تحریک کا آغاز ہو رہا ہے ،اپوزیشن نے جو شاٹ کھیلی وہ ان کے حق میں بہتر ثابت نہیں ہوئی اُلٹا عمران خان ہیرو بن گیا ۔

 

انہوں نے کہا 15 اور 20 مئی کو قوم کو اعتماد میں لونگا،آج جس پر فرد جرم لگنی تھی وہ ملک کا وزیر اعظم بن گیا ہے ۔

 

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے شیخ رشید کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی ،عدالت نے انتظامیہ کو 18مئی تک انہیں گرفتار کرنے سے روک دیا۔

تبصرے بند ہیں.