لاہور ہائیکورٹ سے مریم نواز کیلئے اچھی خبر 

104

 

اسلام آباد: مریم نواز کے لیے خوشخبری ہے۔مریم نواز پاسپورٹ واپسی سے متعلق درخواست پر سماعت کے لئے چوتھی مرتبہ نیا 2 رکنی بینچ تشکیل دے دیا گیاہے۔

 

نیو نیوز کے مطابق  چیف جسٹس نے ایک روز میں تیسری بار  جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس سردار احمد نعیم  پر مشتمل نیا بنچ تشکیل دیدیا۔ نیا دو رکنی بینچ کل مریم نواز کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

 

قبل ازیں لاہورہائیکورٹ کے ایک ہی دن میں دوسرے جج نے مریم نواز کی پاسپورٹ کی واپسی کی درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی۔

 

مریم نواز نے عمرے کی ادائیگی کے لیے پاسپورٹ واپسی کی درخواست  لاہور ہائیکورٹ میں دائر کررکھی ہے جس پر عدالت  نے گزشتہ روز سماعت بھی کی اور ای سی ایل رولز طلب کیے۔

 

منگل کےروز لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کے رکن جسٹس فاروق حیدر نے درخواست  پر سماعت سے معذرت  کرلی  جس کے بعد لیگی رہنما کی درخواست نئے بینچ کے روبرو لگانے کیلئے چیف جسٹس کو بھجوائی گئی۔

 

چیف جسٹس لاہور  ہائیکورٹ نے جسٹس اسجد جاوید گھرال کو بینچ میں شامل کیا اور ان کے ساتھ جسٹس باقر نجفی بینچ کا حصہ تھے تاہم درخواست  پر سماعت جب شروع ہوئی تو جسٹس باقر نجفی نے بتایا کہ جسٹس اسجد جاوید گھرال  نے درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی جس کے بعد  یہ بینچ بھی تحلیل  کیا جاتا ہے۔

 

جسٹس اسجد کی جانب سے معذرت کے بعد ایک بار پھر مریم نواز  کی درخواست پر سماعت  کا معاملہ چیف جسٹس کے پاس بھیج دیا گیا ہے۔

 

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی ایک بینچ درخواست  پر سماعت سے معذرت کرچکا ہے اور  اب تک مجموعی طور پر تین جج مریم نواز  کی درخواست پر سماعت سے معذرت کرچکے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.