لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنماءمریم نواز شریف کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر عدالت نے قومی احتساب بیورو (نیب) کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے مریم نواز شریف کی عمرے پر جانے کیلئے پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر سماعت کی جس دوران وکیل احسن بھون نے دلائل پیش کئے۔
مریم نواز شریف کے وکیل احسن بھون نے عدالت کے روبرو دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی درخواست صرف پاسپورٹ واپسی کی حد تک ہے جبکہ ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں نام کے حوالے سے حکومت خود دیکھے گی۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ مریم نواز نے عمرے پر جانا ہے، آخری عشرہ ہے، رحمتوں اور نیکیوں کا مہینہ ہے، پاسپورٹ واپسی کا حکم دیا جائے، یہ نیکی کا کام ہے۔ اس پر جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس دئیے کہ نیکی کر دریا میں ڈال۔
عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا جبکہ ای سی ایل کے حوالے سے رولز پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست کی سماعت کل تک ملوی کر دی ہے
تبصرے بند ہیں.