لاہور:امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہےکہ ملک کا آئین قومی وحدت کی علامت، مگر اس وقت مظلوم بن چکا ہے،متناسب نمائندگی کے تحت فوری انتخابات ہی مسئلے کا حل ہیں ۔
ٹویٹر پر بیان میں سراج الحق نے مزید کہا کہ صدر پارلیمنٹ تسلیم کرنے سےانکاری ہیں،سب سےبڑا صوبہ وزیراعلی کےبغیر چل رہا ہے۔ گورنر نئے وزیراعلی کو ماننے کو تیار نہیں۔
انہوں نے کہا قوم میں تفریق خطرناک حدوں کو چھو رہی ہے،اس لیے واحد حل فوری الیکٹورل ریفارمز کےبعد انتخابات کا انعقاد ہے،الیکٹیبلز اور مافیاز کی بلیک میلنگ سے نجات کے لیے ضروری ہے کہ متناسب نمائندگی کے تحت الیکشن ہوں۔
سراج الحق نے کہا جماعت اسلامی نے انتخابی اصلاحات کا مکمل پیکیج تیار کیا ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ شیئر کریں گے۔
تبصرے بند ہیں.