اسلام آباد: وفاقی کابینہ کی تقریب حلف برداری آج صبح 11 بجے ایوان صدر میں ہوگی، صدر مملکت کی علالت کے باعث چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نئے وزرا سے حلف لیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کی تشکیل پر مشاورت گزشتہ روز مکمل کر لی گئی جس کے بعد کابینہ کی حلف برداری کی تقریب آج 11 بجے ایوان صدر میں ہو گی۔ْمسلم لیگ نواز کو 14 پیپلزپارٹی 11 جے یو آئی کے 4 اور ایم کیو ایم کو دو وزارتیں ملیں گی ۔وفاقی کابینہ کے حلف کے بعد وزراء کے قلمدانوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب رات ساڑھے آٹھ بجے رکھی گئی تھی تاہم علالت کے باعث صدر مملکت عارف علوی نے معذرت کر لی جس کے بعد تقریب حلف برداری ملتوی کر دی گئی تھی۔
تبصرے بند ہیں.