اسلام آباد: سپیکر کی چیئر پر بیٹھے ایاز صادق نے غلطی سے شہباز شریف کے بجائے نواز شریف کا اعلان کردیا جس کے بعد ایوان میں نواز شریف زندہ باد کے نعرے لگ گئے۔
نیو نیوز کے مطابق شہباز شریف کے وزارت عظمی کے انتخاب کے لیے جب ایاز صادق نے ارکان کو لابی میں جانے کا کہا تو انہوں نے شہباز شریف کی جگہ نواز شریف کہہ دیا۔
ایاز صادق کی طرف سے نواز شریف کہنے پر ایوان میں قہقہے لگ گئے۔ایاز صادق کا کہنا ہے کہ کیا کریں دل و دماغ میں نواز شریف ہیں اسی لیے ان کا نام زبان پر آگیا۔
تبصرے بند ہیں.