لاہور: پنجاب کی سیاست میں زبان زدعام فرح خان ملک چھوڑ گئیں مگر ان کے گاؤں کے چرچے شروع ہو گئے ہیں جہاں مکمل تبدیلی آچکی ہے لیکن قریب کا دوسرا گاؤں ہرسہولت سے اب بھی محروم ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی حکومت نے دو نہیں ایک پاکستان ، نعرہ تو لگا یا لیکن یہ خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا ۔ نئے پاکستان میں من پسند افراد کیلئے فنڈز فراہم کیے جاتے رہے جس کے سبب شیخوپورہ سے چندکلومیٹر دور فرح خان کا گاؤں گھنگ مکمل تبدیل ہو گیا۔
فرح خان کے گاؤں میں اب بنیادی مرکزی صحت میں 24 گھنٹے ڈاکٹر موجود ہیں، پکی سڑکیں ، پختہ گلیاں بازار ،فری دسترخوان ، پائیدار سیوریج اور بنیادی سہولتوں کے ساتھ پولیس چوکی نے تحفظ کا احساس بھی دلایا ۔ تاہم دوسری جانب ایک کلومیٹر دور گاؤں ماچھکے آج بھی پرانے زمانے میں ہی موجود ہے۔
واضح رہے کہ مریم نواز ، علیم خان سمیت دیگر رہنماؤں نے خاتون اول بشری بی بی کی دوست فرح خان پر الزام عائد کیا کہ وہ پنجاب میں بیوروکریسی میں اعلیٰ عہدوں پر تقرریوں کیلئے رشوت لیتی رہی ہیں ۔
تبصرے بند ہیں.