عثمان بزدار کے استعفے کے بعد وسیم اکرم تذبذب کا شکار

191

 

لاہور: پنجاب میں سیاسی ہلچل اور وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے استعفے  کے بعد سابق ٹیسٹ کرکٹر وسیم اکرم بھی سوشل میڈیا پر خود کو ٹرینڈ کرتا دیکھ کر تذبذب کا شکار ہوگئے ۔

 

 

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے استعفی لینے کی خبر کے بعد وسیم اکرم نے بھی حیرانی کا اظہار کیا جب انہوں نے  ٹوئٹر کی ٹرینڈنگ میں اپنے نام سے ٹرینڈ چلتے دیکھا جس پر انہوں نے بھی اپنا  ٹوئٹ شامل کر دیا۔

 

سماجی رابطے  کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں لیجنڈ کرکٹر  وسیم اکرم نے لکھا  کہ’ مجھے نہیں معلوم میں کیوں ٹرینڈ کر رہا ہوں, خیر میرا ٹوئٹ بھی اس میں شامل کرلیں۔‘

واضح  رہے کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو وزیراعظم عمران خان کی طرف سے ’وسیم اکرم پلس‘ قرار دیا گیا تھا اور  اس کے بعد بھی اکثر و بیشتر عمران خان  عثمان بزدار کو   اپنا وسیم اکرم پلس کہتے رہے ہیں ، تاہم جب گزشتہ روز عثمان بزدار سے استعفے کی خبر سامنے آئی تو سوشل میڈیا پر وسیم اکرم ٹرینڈ بن گئے اور ٹوئٹر صارفین نے اس پر مزاح کن ٹوئٹس کی بھی بھرمار کر دی ۔

 

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.