لاہور: پاکستان کی معروف اداکارہ عروہ حسین نے حالیہ دنوں ساتھی ورکرز کیساتھ نامناسب رویہ اختیار کرنے کے الزامات کا شکار اداکارہ ثناء جاوید کی چھٹی کروا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق خواتین کے ملبوسات تیار کرنے والے ایک مشہور برانڈ نے عید کلیکشن کیلئے ثناء جاوید سے معاہدہ منسوخ کرتے ہوئےاب عروہ حسین کو متعارف کروا دیا ہے۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں شوبز انڈسٹری سے وابستہ مختلف شخصیات نے اداکارہ ثناء جاوید کے رویے سے متعلق الزامات لگائے گئے تھے جس کے بعد ملبوسات کے مشہور برانڈ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ انہوں نے اپنی عید کلیکشن کی لانچنگ کیلئے اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ معاہدہ منسوخ کردیا ہے۔
View this post on Instagram
برانڈ کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ اداکارہ ثناء جاوید کا ماڈل منال ندیم اور باقی کے عملے کے ساتھ جو تنازعہ سوشل میڈیا پر سامنے آرہا ہے وہ انہی کی عید کلیکشن کا شوٹ کرتے ہوئے پیش آیا تھا جس نے ہماری لیے پریشانی پیدا کر دی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ثناء جاوید کو عید کلیکشن کیلئے شوٹ سے علیحدہ کرنے کا فیصلہ کیا اور اداکارہ عروہ حسین کو اس پراجیکٹ میں مرکزی حیثیت سے شامل کر لیا گیا ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ عروہ حسین نے بھی اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس حوالے سے تصدیق کی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ماڈل منال سلیم، میک اپ آرٹسٹ واجد خان اور اکرام گوہر سمیت مختلف فنکاروں نے ثناء جاوید پر نامناسب برتاؤ اپنانے کے الزامات عائد کیے، تاہم اداکارہ نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے الزامات لگانے والوں کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کیا ۔
تبصرے بند ہیں.