راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے 23 مارچ کی مناسبت سے ملی نغمہ ’شاد رہے پاکستان‘ ریلیز کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے ملی نغمہ ’شاد رہے پاکستان‘ شئیر کیا گیا ہے، 4 منٹ دورانیے کے اس ملی نغمے میں کراچی سے لیکر خیبر تک پاکستان کے خوبصورت شہردوں، نیلگوں سمندر، کھیت کھلیانوں، پہاڑی سلسلوں اور برف پوش پہاڑوں کو دکھایا گیا ہے۔
شاد رہے پاکستانhttps://t.co/iYxQMLoWfu
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) March 17, 2022
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملی نغمہ ’شاد رہے پاکستان‘ قوم کے عزم کا اظہار ہے، ملی نغمہ قوم کو خوشحالی کے راستے پر اتحاد اور ثابت قدمی کی ترغیب دیتا ہے۔
گلوکار شجاع حیدر اور یشال شاہد نے ملی نغمہ ’شاد رہے پاکستان‘ کو اپنی آواز دی ہے جبکہ اس کی ہدایتکاری یاسر جسوال نے کی ہے۔
تبصرے بند ہیں.