الیکشن کمیشن کا وزیراعظم،  اسد عمر  کو نوٹس  اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

27

 

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اوروفاقی وزیر اسد عمر نے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹس کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔

 

 

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر  کی جانب سے دائر درخواست میں الیکشن کمیشن اور وفاق کو بذریعہ سیکرٹری کابینہ  فریق بنایا گیا ہے۔انہوں نے اپنی درخواست میں  مؤقف اپنایا ہےکہ انتخابی مہم سے متعلق الیکشن کمیشن کا حکم نامہ خلاف قانون ہے،  الیکشن کمیشن آرڈیننس کے بعد انتخابی مہم پر پابندی نہیں لگا سکتا۔درخواست میں الیکشن کمیشن کے 10  مارچ کے آرڈر اور  11 مارچ کے نوٹسز کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

 

 

دوسری جانب درخواست پر رجسٹرار آفس نے اعتراض لگادیا کہ اس میں عمران خان کا بائیو میٹرک موجود نہیں ۔

 

 

واضح رہے گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق  کی خلاف ورزی پر وزیر اعظم عمران خان سمیت دیگر وزرا  کو نوٹس جاری کیے تھے۔

 

تبصرے بند ہیں.