وزیراعظم کو بیرون ممالک سے تحائف ملنے کا معاملہ، توشہ خانہ کیس آئندہ ماہ سماعت کیلئے مقرر

7

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو بیرون ممالک سے ملنے والے تحائف کی تفصیل سے متعلق نئی درخواست دائر ہونے پر توشہ خانہ کیس آئندہ ماہ سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کو بیرون ممالک سے ملنے والے تحائف کی تفصیل سے متعلق نئی درخواست دائر کی گئی اور درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ انفارمیشن کمیشن نے تحائف کی تفصیل بتانے کی ہدایت کی مگر اس پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا۔ 
ذرائع کے مطابق عدالت نے استفسار کیا کہ آپ وزیراعظم کے تحائف کی تفصیل مانگ رہے ہیں ، کیا آپ نے انہیں فریق بنایا؟ جس پر درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو فریق نہیں بنایا گیا بلکہ توشہ خانہ کے ذمہ دار کا بینہ ڈویژن کو فریق بنایا گیا ہے۔ 
درخواست گزار کے وکیل کا مزید کہنا تھا کہ کابینہ ڈویژن نے تحائف کی تفصیل دینے سے انکار کر کے رٹ پٹیشن دائر کی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس ایک ماہ میں سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دیدیا۔ 

تبصرے بند ہیں.