اسلام آباد:اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ اور امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ ڈیزل کے ذکر پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کوئی شکایت نہیں کی۔
شہباز شریف سے ملاقات کے بعد گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو میں سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن سے وزیراعظم عمران خان کے ’ڈیزل‘ سے متعلق بیان پر سوال کیا جس پر مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم کے دعوی کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے آرمی چیف سے کوئی شکایت نہیں کی۔
انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان میں پیدائشی طور پر شرافت نہیں تھی پتا نہیں کہاں سے یہ قوم کے گلے پڑ گئے لیکن اب قوم کی نجات کے دن قریب آگئے ہیں، جب ہم نے کال دی تو ایک گھنٹے میں پورا مل جام ہوگیا، عمران خان سن لو ہم تمہیں جام کرنا جانتے ہیں، تم نام بگاڑتے ہو، بداخلاقی کرتے ہو ، تمہاری زبان بتارہی ہے کہ تم وزیراعظم بننے کے اہل نہیں، تمہیں وزیراعظم بنانا اس منصب کی بے توقیری ہے ۔۔
پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ عدم اعتماد کی تقاریر آتی ہیں تم حواس باختہ کیوں ہوگئے؟ اور گالیاں کیوں دیتے ہو؟ اس سطح کے انسان کو حکمران نہیں ہونا چاہیے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان کی کیفیت خراب ہوچکی ہے ان کے حواس اڑچکے ہیں ۔
واضح رہے گزشتہ روز جب وزیراعظم عمران خان لوئر دیر میں جلسے سے خطاب کرنے آئے تو جلسے کے شرکاءنے ’ڈیزل، ڈیزل‘ کے نعرے لگائے۔
جلسے کے شرکا کی جانب سے نعرے بازی پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ابھی میری جنرل باجوہ سے بات ہورہی تھی، مجھے انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان کو ڈیزل نہ کہیں۔ جس پر میں نے انہیں جواب دیا کہ ’ میں نہیں کہہ رہا عوام نے ان کا نام ڈیزل رکھ دیا ہے۔‘
The ultimate King of trolling. 🤣🤣#ابو_ابو_وہ_مجھے_ڈیزل_کہتا_ہے pic.twitter.com/fbdOyPpJ5d
— فضہ ملک (@FizzaMaliik) March 12, 2022
اپنے خطاب کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے نواز شریف پر بھی طنز کیا ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف امریکی صدر کے سامنے پرچی لیکر بیٹھا تھا اور اسکی ’کانپیں ٹانگ رہی تھیں‘۔
تبصرے بند ہیں.