وزیراعظم سے عدم اعتماد پر کوئی بات نہیں ہوئی، نائن زیرو ہمارا ہے ہی نہیں تو ان سے کیا مانگیں: ایم کیو ایم پاکستان
کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ نائن زیرو ہمارا ہے ہی نہیں تو ان سے کیا مانگیں جبکہ عامر خان نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کے دوران عدم اعتماد کی تحریک سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان ایم کیو ایم رہنماﺅں سے ملاقات کیلئے بہادر آباد پہنچے جس کے بعد میڈیا پر یہ خبریں سامنے آئیں کہ ایم کیو ایم نے اپنے بند دفاتر کھولنے سمیت 2 مطالبات کئے ہیں تاہم ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ نائن زیرو ہمارا ہے ہی نہیں تو ان سے کیا مانگیں۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ وزیراعظم ملاقات کیلئے آئے تھے، انہیں چائے پلائی، ایک سوال کے جواب میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم کو سیاسی دفاتر کی ضرورت نہیں ، نائن زیرو ہمارا ہے ہی نہیں ان سے کیا مانگیں ، عدم اعتماد کو چھوڑیں، ہمیں نظام پر ہی اعتماد نہیں ہے۔
ایم کیو ایم رہنماءعامر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم سے کوئی شکوے شکایات نہیں کیں اور جو بھی مطالبات تھے وہ پہلے سے لکھے ہوئے تھے۔ وزیراعظم سے خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی جبکہ تحریک عدم اعتماد کے ایک لفظ پر بھی بات نہیں ہوئی، وزیراعظم سے ملاقات میں عدم اعتماد سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی، ویراعظم نے عدم اعتماد میں ساتھ دینے کی یقین دہانی مانگی نہ ہم نے کرائی۔
تبصرے بند ہیں.