کراچی: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اپوزیشن کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ چوروں کے ٹولے کے خلاف جنگ عمران خان کی نہیں بلکہ ملک کے ہر بچے کی ہے، زرداری تمہارا وقت آ گیا ہے، مقصود چپڑاسی والا اگلے تین ماہ میں جیل جانے والا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر ہاﺅس سندھ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ان کی شکلیں دیکھو، یہ ملک بچانے نکلے ہیں، یہ عدم اعتماد کی تحریک لا رہے ہیں جو ان کی سیاسی موت ہے، انہوں نے وہ کام کیا ہے جس کی میں اللہ سے دعا مانگتا تھا کہ یہ کریں، میں 25 سال سے ان چوروں کے خلاف لڑ رہا ہوں اور اپنے ملک کیلئے لڑ رہا ہوں۔
وزیراعظم نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری تمہارا وقت آ گیا، میری بندوق کی نوک پر آصف زرداری بڑی دیر سے آیا ہوا ہے اور میرا پہلا ٹارگٹ آصف علی زرداری ہو گا، آصف زرداری 20,20 کروڑ کے ٹوکرے لے کر اراکین کے پیچھے پھرتا ہے ، زرداری نے میرے آدمیوں کو خریدنے کیلئے 20,20 کروڑ روپے رکھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آصف زرداری ظالم ہے جو پولیس اور غنڈوں کو استعمال کرتا ہے، آصف زرداری! خدا کا واسطہ ہے کہ اپنے بچے کو اردو تو سکھا دو، 15 سال ہو گئے اسے ابھی تک یہ ہی نہیں معلوم کہ لڑکی آتا ہے یا آتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مقصود چپڑاسی والا شوباز زرداری کیساتھ مل گیا ہے، لیکن اگلے تین ماہ میں یہ جیل جانے والا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ اربوں ڈالر ملک سے باہر لے گئے، جن کا پیسہ باہر پڑا ہے وہ بڑا بول رہے ہیں، ہم نے مہنگائی کے پیٹرول اور فضل الرحمن کی قیمتوں کو کم کیا، ان کا پیسہ واپس لا کر بجلی کی قیمت میں بھی مزید کمی کریں گے۔
انہوں نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فضلو، مسٹر ڈیزل! تم بھی تیار ہو جاﺅ، فضل الرحمن کے پاس اربوں کہاں سے آئے؟ کام تو کوئی کرتا نہیں ،
تبصرے بند ہیں.