ممبئی: بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان کی بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا کیساتھ ایک اور تصویر سامنے آگئی ہے جس میں دونوں دولہا اور دلہن کے روپ میں نظر آرہے ہیں جس کیساتھ ہی دونوں کی ایک بار پھر خفیہ شادی کی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں تاہم یہ تصویر بھی پہلے سامنے آنیوالی تصاویر کی طرح جعلی اور ایڈٹ شدہ ہے۔
بالی ووڈ فنکاروں کی اب وائرل ہونے والی تصویر درحققیت ایڈٹ کر کے تیار کی گئی ہے جو کہ اصل میں اداکار ورورن دھون اور نتاشا دلال کی شادی کی ہے تاہم کسی نے شرارت کرتے ہوئے تصویر میں ردوبدل کر دیا اور چہروں کو تبدیل کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ پہلے بھی سلمان خان اور سوناکشی سنہا کی ایڈٹ تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل کی گئی تھیں اور دعویٰ کیا گیا تھا کہ سلمان خان نے اداکارہ سے خفیہ شادی کر لی ہے تاہم بعد ازاں حقیقت کھلی کی تصویر جعلی اور ایڈٹ شدہ ہے۔
بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے بھی سلمان خان سے خفیہ شادی کی خبروں پر ردِ عمل دیتے ہوئے انٹرنیٹ پر پھیلائی گئی تصویر کی پوسٹ پر کمنٹ کیا اور لکھا کہ ’ آپ لوگ اتنے بے وقوف ہیں کہ اصل اور ایڈٹ شدہ تصویر میں فرق نہیں کر سکتے؟‘
تبصرے بند ہیں.