وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اپنا استعفی وزیراعظم کو پیش کردیا،وزیراعظم نے استعفٰی قبول نہ کرتے ہوئے وزیر اعلٰی پنجاب عثمان بزدار کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار دو دن سے اسلام آباد میں موجود ہیں اور اکی وزیراعظم سے مسلسل مشاورت کا سلسلہ جاری ہے ،وزیراعظم سے ملاقات میں وزیر اعلیٰ نے پنجاب کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور اپنا استعفٰی وزیراعظم کو پیش کیا ،تاہم وزیراعظم نے انکا استعفٰی قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے انہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ تحریک انصاف سمیت تمام اتحادی آپ کے ساتھ کھڑے ہیں ،پنجاب اور وفاق دونوں جگہ تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گی ،عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور پارٹی کے ساتھ ہوں اور ہمشہ رہوں گا۔
تبصرے بند ہیں.