تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کی آخری واردات، حکومت کہیں نہیں جا رہی: وزیراعظم پاکستان

18

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد جمع کرائے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کو بری طرح شکست سے دوچار ہونا پڑے گا۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت کہیں نہیں جا رہی ہیں اور تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کی آخری واردات ہے جس میں اسے بری طرح شکست سے دوچار ہونا پڑے گا اور اس کے بعد 2028ءتک کچھ نہیں ہو گا۔ 
واضح رہے کہ اپوزیشن نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی ہے، اپوزیشن رہنماءمریم اورنگزیب، شازیہ مری، سعد رفیق، نوید قمر، رانا ثناءاللہ اور ایاز صادق تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کیلئے پہنچے جس پر 86 ارکان کے دستخط ہیں۔ 
اپوزیشن کا دعویٰ ہے کہ ان کے پاس پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین اور ایک اتحادی جماعت کی حمایت بھی موجود ہے جبکہ تحریک عدم اعتماد پر مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) ارکان کے دستخط ہیں۔ 

تبصرے بند ہیں.