دنا نیر کا اپنی وائرل ویڈیو کی پیروڈی پر دلچسپ ردِ عمل

105

 

لاہور:  پاؤری گرل دنا نیر مبین اب کوئی نیا نام نہیں رہا جو  ایک سال قبل 2021 میں اپنی وائرل ویڈیو کے ذریعے شہرت کی بلندیوں پر پہنچی، ویڈیو کو پاکستان اور بھارت  میں خوب پذیرائی ملی اور مشہور شخصیت نے ویڈیو کو نت نئے انداز میں دوبارہ بھی بنایا جس نے دنا نیر کو ایک مشہور شخصیت بنا دیا ۔تاہم دنا نیر کی گزشتہ سال وائرل ہونیوالی  ویڈیو کا جنون ابھی تک ختم نہیں ہوا ہے ۔

دنانیر کی گزشہ سال کی وائرل ویڈیو ’پاؤری ہو رہی ہے‘ کو اب  ایک پختون لڑکی نے نئے انداز میں بنایا ہے، جس میں وہ دنا نیر کے ہی انداز میں کہتی ہے،’یہ میں ہوں، یہ میرا باپ ہے یا ہمارے باپ کی پاؤری ہو رہی ہے‘، ویڈیو ٹرینڈنگ میں آگئی ہے اور لوگ اسے خوب پسند کررہے ہیں۔

ویڈیو کا نیا ورژن دیکھ کر دنا نیر نے بھی اس پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ ’ لڑکی نے حقیقت میں بہتر ورژن بنایا ہے اور مجھے بھی  پیچھے چھوڑ دیا ہے۔‘ تاہم انہوں نے بھی ننھی لڑکی کو کاپی کرتے ہوئے ایک نئی ویڈیو بنائی ہے۔

دنا نیر کی نئی ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین بھی پسند کر رہے ہیں اور دنا نیر کی تعریف کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ دنا نیر مبین اب پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں بھی قدم رکھ چکی ہیں اور آج کل مشہور ڈرامہ ’صنف آہن‘ میں بطور اداکارہ نظر آرہی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.