روسی صدر اور سعودی ولی عہد کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

48

ریاض: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس دوران دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور یوکرین کے مسئلے پر بات چیت کی گئی۔ 
تفصیلات کے مطابق سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی گفتگو میں سعودی ولی عہد نے یوکرین کے مسئلے کے حل کیلئے مذاکرات پر زور دیا جبکہ اس تنازعہ پر ثالثی کیلئے آمادگی بھی ظاہر کی اور کہا کہ فریقین کے درمیان ثالثی کیلئے تمام کوششیں بروئے کار لائیں گے۔ 
عرب میڈیا کے مطابق روسی صدر اور سعودی ولی عہد کے درمیان ہونے والی گفتگو کے دوران یوکرین کے بحران کے توانائی کی منڈیوں پر اثرات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے روسی صدر پیوٹن سے کہا کہ سعودی عرب یوکرین اور روس کے درمیان ثالثی کیلئے تیار ہے۔
روسی صدر پیوٹن سے گفتگو میں سعودی ولی عہد نے تیل کی مارکیٹ میں استحکام برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا اور تیل کی مارکیٹ میں توازن کیلئے اوپیک پلس کے کردار پر زورد یتے ہوئے اس معاہدے کو برقرار رکھنا ضروری قرار دیا۔ 

تبصرے بند ہیں.