عدم اعتماد لانے کا مقصد خود کو وزیر اعظم بنانا نہیں: بلاول بھٹو

67

لاہور: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد لانے کا مقصد خود کو وزیر اعظم بنانا نہیں ، جو سیٹ اپ آئے گا محدود مدت کیلئے ہوگا ۔ مینڈیٹ لینے کیلئے شفاف انتخابات کرانا ہوں گے ۔

 

اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان اگر عوام کا اعتماد کھو چکے ہیں تو پارلیمان کا اعتماد بھی ان سے اٹھنا چاہیے ۔ نمبر پورے ہوتے ہی عدم اعتماد کے ذریعے خان صاحب کو وزیراعظم کی کرسی سے ہٹائیں گے ۔

 

ان کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی کے انتخاب کے وقت بھی ہم نے ٹریلر دکھایا تھا ، کون کون ہم سے رابطہ کر رہا ہے ، وقت آنے پر سارے کارڈ سامنے لائیں گے ۔

 

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ وہ لانگ مارچ جبکہ آصف زرداری رابطوں میں مصروف ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ق لیگ مفت ووٹ نہیں دے گی ، پرویز الہٰی کو بہتر آفر کرنا پڑے گی ، جمہوریت کے لیے تمام جماعتیں عدم اعتماد پر متفق ہیں جو کہ خوش آئند ہے ۔

 

ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے لیے یہ بڑا کڑا ٹاسک ہے کہ ہم وزیراعظم کے لیے شہباز شریف کو ووٹ دیں ، مگر ہم ملک کے مفاد کے لیے یہ قربانی دینے کے لیے تیار ہیں ، نون لیگ سے بھی امید ہے کہ وہ لچک دکھائیں گے ۔

 

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.