اسلام آباد: ملک بھر میں عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کے وار جاری ہے اور مزید 22 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ 981 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 34 ہزار 296 ٹیسٹ کئے گئے اور مزید 765 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ مثبت کیسز کی شرح 2.23 فیصد رہی۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے مزید 22 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 30 ہزار 218 ہو گئی ہے جبکہ 981 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
تبصرے بند ہیں.