لاہور: یوکرین پر روس کے حملے کے بعد پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید 10 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہےجس کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا۔
ذرائع کے مطابق یوکرین اور روس کے درمیان جنگ کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جس کے اثرات آنیوالے دنوں میں پاکستان پر بھی پڑنے کے قوی امکانات ہیں۔
پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا امکان!#NeoNewsHD #NeoVideos #NeoBreakings #NeoClips #Petrolprice pic.twitter.com/9okTd1BiTA
— Neo News Urdu (@NeoNewsUR) February 27, 2022
عالمی منڈی میں بڑھتی تیل کی قیمتوں کے پیش نظر چیئرمین اوگرا نے بھی ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کا عندیہ دے دیا ہے جس میں فی لیٹر 10 روپے تک اضافے کا امکا ن ظاہر کیا گیا ہے۔
ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم کہتےہیں کہ حکومت 70 ارب روپے ماہانہ خسارے میں ہے،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھیں گی لیکن حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔
تبصرے بند ہیں.