یکم مارچ سے دودھ کی قیمت 170 روپے فی لٹر ہو گی، شاکر عمر گجر

73

لاہور: ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن (ڈی سی ایف اے) کے صدر شاکر عمر گجر نے فارم گیٹ پر دودھ کی قیمتوں کا تخمینہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے مرحلے میں 30 روپے فی لٹر اضافہ ہوگا اور نئی قیمت یکم مارچ سے نافذ العمل ہو گی جو 170 روپے فی لیٹر ہوگی۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی سی ایف اے کے صدر کے مطابق فارم گیٹ پر دودھ کی فی لٹر پیداواری لاگت 177.70 روپے اور 17.77 روپے نفع کے ساتھ 195 روپے فی لیٹر ہے ۔

 

انہوں نے کہا کہ فی لٹر کرایہ، ہول سیلرز اور ریٹیلرز کا نفع شامل کر کے 220 روپے فی لٹر ہوگا جبکہ دودھ کی نئی قیمتوں کا اعلان 25 فروری کو دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کیا جائے گا۔

صدر ڈی سی ایف اے نے خدشہ ظاہر کیا کہ قیمتوں میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا اس سال کے آخر تک قیمت 225 روپے  فی لیٹر تک جا سکتی ہے۔

 

ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ منسٹری آف کامرس اگر ضروری اجناس کی ایکسپورٹ پر پابندی اور ان پٹس پر سے 17 فیصد سیلز ٹیکس واپس لے تو یہ اضافہ بڑی حد تک کم ہوسکتا ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.