لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں سیزن میں ملتان سلطانز کے بعد دوسرے فائنلسٹ کا فیصلہ آج ہو گا، ایلمنیٹر ٹو میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پلے آف مرحلے کے ایلمینٹر ٹو مقابلے میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کی ٹیموں میں مقابلہ ہو گا اور جیت حاصل کرنیوالی ٹیم فائنل میں ملتان سلطانز کیخلاف میدان میں اترے گی، میچ آج شام 7:30 بجے شروع ہو گا۔
پی ایس ایل سیزن سات کا فائنل 27 فروری کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ ملتان سلطانز نے کوالیفائر میں لاہور قلندرز کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی تھی جبکہ قلندرز کے پاس فائنل میں پہنچنے کا ایک اور موقع ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے گزشتہ روز پشاور زلمی کو ہرا کر ایونٹ سے آؤٹ کیا تھا اور اب فائنل میں جگہ بنانے کیلئے آج پلے آف مرحلے کے آخری میچ میں قلندرز سے مقابلہ ہو گا اور دونوں میں جیتنے والی ٹیم ملتان سلطانز کیخلاف فائنل کھیلے گی۔
تبصرے بند ہیں.