اسلام آباد: پاکستان میں گزشتہ روز مہلک وبا کا شکار مزید25 مریض انتقال کر گئےجس کے بعد ملک میں اب تک عالمی وبا سے ہونیوالی اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 139ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی ) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 41 ہزار 142کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں ایک ہزار122 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔ملک میں مثبت کیسز کی شرح 2 عشاریہ 72 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے شکار ایک ہزار186مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جو اس وقت آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔
Statistics 25 Feb 22:
Total Tests in Last 24 Hours: 41,142
Positive Cases: 1122
Positivity %: 2.72%
Deaths :25
Patients on Critical Care: 1186— NCOC (@OfficialNcoc) February 25, 2022
تبصرے بند ہیں.