ن لیگ کا پیکا ترمیمی آرڈیننس عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

23

 

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن)نے پیکا ترمیمی آرڈیننس اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی جانب سے میڈیا کی آزادی  اظہار رائے کیخلاف قانون چیلنج کرنے کی پٹیشن تیار کر لی گئی ہے اور  جلد دائر کیے جانے کا امکان ہے۔ لیگی ترجمان  مریم اورنگزیب اور سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی طرف سے پیکا ترمیمی آرڈیننس کیخلاف پٹیشن دائر کی جائے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے حکومت کی جانب سے پیکا ترمیمی آرڈیننس کو آئین اور بنیادی انسانی حقوق کے منافی قرار دیتے ہوئے مسترد کیا ہے۔

دوسری جانب حکومتی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان نے بھی حکمران جماعت سے پیکا ترمیمی آرڈیننس فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایم کیو ایم رہنما اور  وفاقی وزیر امین الحق  نے متنازع پیکا ترمیمی آرڈیننس پر وزیراعظم عمران خان کو خط بھی لکھ دیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.