وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کورونا کا شکار

53

 

کوئٹہ:  وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کر لیا ہے۔

 

ترجمان وزیراعلی سیکریٹریٹ  کی جانب سے بھی وزیر اعلیٰ بلوچستان کے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ عبدالقدوس بزنجو کو کورونا کی علامات ہیں تاہم ان کی طبیعت بہتر ہے۔

 

ڈاکٹروں نے وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کو مکمل آرام کا مشورہ دیدیا ہے۔تاہم  وزیراعلٰی بلوچستان آن لائن اجلاس کے ذریعے  اہم سرکاری امور کی انجام دہی جاری رکھیں گے۔

 

 

تبصرے بند ہیں.