لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کی کوریج کے دوران خراب ہونے والا ’سپائیڈر کیم‘ ٹھیک کر لیا گیا ہے جو آج لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان شیڈول آخری لیگ میچ کی کوریج کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کی تکنیکی ٹیم نے سپائیڈر کیم کی تاریں جوڑ کر اسے ایک بار پھر استعمال کے قابل بنا دیا ہے۔ اور اب یہ کیمرہ پی ایس ایل کے آخری لیگ میچ کے علاوہ پلے آف مرحلے اور فائنل کی کوریج کیلئے بھی تیار ہے۔
واضح رہے کہ سپائیڈر کیم کی تاریں 19 فروری کو لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران ٹوٹ گئی تھیں جس کے باعث 20 فروری بروز اتوار کھیلے گئے دو میچز کی کوریج کیلئے اسے استعمال نہیں کیا جا سکا تھا۔
واضح رہے کہ آج پی ایس ایل کا آخری لیگ میچ لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جا رہا ہے جس کے بعد 23 فروری سے پلے آف مرحلے کا آغاز ہو گا اور 27 فروری کو فائنل میچ کھیلا جائے گا۔
تبصرے بند ہیں.