صرف اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت پر تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی: شاہد خاقان عباسی 

15

 

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کی صرف ایک صورت ہے اگر اسٹیبلشمنٹ اس میں مداخلت کرے گی۔

 

نیو نیوز کے پروگرام "بولو طلعت حسین کے ساتھ” میں میزبان طلعت حسین کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کے فورا بعد انتخابات ہونے چاہئیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مرکز میں تبدیلی ہو گی تو سارا سیاسی نظام خود ہِل جائے گا۔

 

آرمی چیف کی ایکسٹینشن کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ایکسٹینشن کے حوالے سے قانون میں جو ترمیم کی گئی درست نہیں تھی میں ذاتی طور پر آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حق میں نہیں ہوں۔

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے حکومتی اتحادیوں پر زیادہ بھروسہ نہیں ۔پی ٹی آئی کے ارکان پر بھروسہ ہے اور وہ ہم سے رابطے میں ہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 22 ارکان پہلے رابطے میں تھے ۔دو تین دن پہلے مزید 2 ارکان نے رابطہ کیا ہے اس طرح تحریک انصاف کے 24 ارکان عمران خان کے خلاف جانے کیلئے تیار ہیں۔

 

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے بعد فوری انتخابات ہونے چاہئیں ۔ کسی اور پارٹی کو حکومت نہیں بنانی چاہیے۔ نئے منڈیٹ کے ساتھ جو پارٹی آئے وہ حکومت کرے۔

تبصرے بند ہیں.