لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے 30 اور آخری لیگ میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
میچ کیلئے لاہور قلندرز کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فل سالٹ، فخر زمان، کامران غلام، محمد حفیظ، ہیری بروک، سہیل اختر، ڈیوڈ ویزا، فواد احمد، حارث رؤف اور زمان خان شامل ہیں۔
پشاور زلمی کی قیادت وہاب ریاض کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں حضرت اللہ زازئی، کامران اکمل، محمد حارث، شعیب ملک، حسین طلعت، حیدر علی، خالد عثمان، عماد بٹ، محمد عثمان اور ارشاد اقبال شامل ہیں۔
تبصرے بند ہیں.