پشاور: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کے مالکان نے بھی کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے جس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھتے ہی پشاور میں پبلک ٹرانسپورٹ کے مالکان نے بھی کرایوں میں من مانہ اضافہ کر دیا۔
پشاور سے راولپنڈی جانے والے گاڑیوں کے کرایے میں 50 روپے جبکہ مانسہرہ ایبٹ آباد اور ڈی آئی خان سمیت دیگر اضلاع کو جانے والی گاڑیوں کے کرایے میں 30 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔
ٹرانسپورٹرز بھی مہنگائی کا رونا رو رہے ہیں اور کہتے ہیں کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کرایوں میں اضافہ ناگزیر تھا۔
گزشتہ تین ماہ کے دوران پشاور میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 15 سے 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ شہری کہتے ہیں کہ ہر ماہ کرایہ بڑھنے سے مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.