جوبائیڈن نے روس کی جانب سے یوکرین پر حملہ کیے جانے کی پیش گوئی کر دی

39

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے ایک بار پھر روس کی جانب سے یوکرین پر حملہ کیے جانے کی پیش گوئی کر دی۔

 

امریکی صدرجو بائیڈن کا کہنا ہے کہ روس آئندہ کچھ دنوں میں یوکرین پر حملہ کر سکتا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ روس نے یوکرین پر حملہ کرنے  کا فیصلہ کر لیا ہے۔

 

ان کا کہنا ہے کہ روس نے فوج کو یوکرین سرحد سے واپس نہیں بلایا ۔ اس لیے حملے کا خطرہ ہے اور روس جنگ کا بہانہ چاہتا ہے اور فالس فلیگ آپریشن کی تیاری میں مصروف ہے۔

 

روس یوکرین کشیدگی سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ روسی حمایت یافتہ یوکرینی باغی اشتعال انگیزی پھیلا رہے ہیں۔ امریکی اتحادی روس کی تقسیم کرنے کی کوشش کے باوجود متحد ہیں۔

 

انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں روس کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔ یوکرین پر روس کے حملے کی وجوہات کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 

امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ مسئلے کے حل کے لیے سفارتکاری کا امکان ہمیشہ موجود رہتا ہے۔

تبصرے بند ہیں.