کورونا وائرس سے مزید 26 مریض انتقال کر گئے

4

 

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا سے اموات اور نئے کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری  ہے،  مہلک وائرس سے مزید 26 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی  تعداد 29 ہزار976ہو گئی.

 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں47 ہزار780کورونا ٹیسٹ کیے  گئے جس میں 1ہزار983 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 14 لاکھ 93 ہزارسے تجاوز کر چکی ہے۔ملک میں مثبت کیسز کی شرح 4عشاریہ 15  فیصد ریکارڈ کی گئی۔

این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے شکار ایک ہزار439مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جو اس وقت آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.