خلا میں ہتھیار رکھنے پر مستقل پابندی لگائی جائے :روس، امریکا اور جاپان کی قرارداد ویٹو

100

نیو یارک :روس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش ہونے والی خلا میں ہتھیار رکھنے سے متعلق قرارداد ویٹو کر دی۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکا اور جاپان نے خلا میں ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ کے خلاف قرار داد پیش کی جسے روس نے ویٹو کر دی۔

 

قرار داد کے حق میں 13 ووٹ آئے  جبکہ چین نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ روسی مندوب   نے کہا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل خلا میں ہتھیاروں پر بحث کا مناسب پلیٹ فارم نہیں،روس اور چین نے خلا میں کسی بھی نوعیت کے ہتھیار رکھنے پر دائمی پابندی کا مطالبہ بھی کیا۔

 

روس نے کہا کہ یہ امریکا اور جاپان کی گھناؤ نی سازش ہے جس سے کونسل کو دھوکا دیا جا رہا ہے۔ بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانےوالے ہتھیار خلا میں لے جانے پر 1967 سے پابندی ہے ۔

 

تبصرے بند ہیں.