جوبائیڈن انتظامیہ نے 770 ارب ڈالر کا دفاعی بجٹ منظور کروانے کی تیاری کر لی

63

لاہور: جوبائیڈن انتظامیہ اگلے مالی سال کے لیے 770 ارب ڈالر سے زائد کا امریکی دفاعی بجٹ منظور کروا سکتے ہیں ۔

 

خبر ایجنسی کے مطابق وزیر دفاع لائیڈ آسٹن اور وائٹ ہاؤس کے آفس آف مینجمنٹ اینڈ بجٹ کے درمیان جاری بجٹ مذاکرات اگلے سال کے لیے 770 ارب ڈالر سے زیادہ بجٹ پر یکجا ہو چکے ہیں ۔

 

اس بجٹ کی اولین ترجیحات میں جہاز سازی ، خلا میں صلاحیتوں کو بڑھانا ، میزائل وارننگ ، بیلسٹک میزائل آبدوزوں ، بمباروں اور زمینی میزائلوں کے جوہری "ٹرائیڈ” کو جدید بنانا شامل ہیں ۔

 

دوسری جانب ، ایران اور امریکہ کے درمیان ویانا میں جاری جوہری مذاکرات اس وقت مثبت سمت میں جا رہے ہیں جس کی تصدیق جوہری معاہدے کے ایک فریق فرانس نے بھی کی ہے ۔

 

امریکی وزارت خاجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے ویانا مذاکرات سے متعلق اپ ڈیٹ دیتے ہوئے کہا کہ اگلے چند روز میں معلوم ہو جائے گا کہ آیا مشترکہ جامع منصوبہ عمل یا ایران جوہری معاہدہ دوبارہ بحال ہوگا ۔ انہوں نے کہا بظاہر تو یہ ایک مشکل عمل ہے لیکن جس طریقے سے دونوں فریقین کی طرف سے مثبت جواب آ رہے ہیں لگتا ہے کہ ہم آخری مراحل میں ان جوہری مذاکرات سے کچھ اچھا حاصل کر لینگے ۔

 

انہوں نے کہا یہ حقیقتاً وہ فیصلہ کن گھڑی ہے ، جس کے دوران ہم یہ تعین کرنے کے قابل ہو جائیں گے کہ جوائنٹ کمپری ہینسیو پلان آف ایکشن (جے سی پی او اے) کی تعمیل میں باہمی واپسی کا آغاز ہو رہا ہے یا ایسا نہیں ہے ۔

 

 

 

تبصرے بند ہیں.