ملک میں کورونا وائرس کے وار جاری، مزید 33 افراد انتقال کر گئے

25

لاہور: پاکستان میں کورونا وائرس کے وار لگاتار جاری ، آج مزید 33 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 29 ہزار 950 ہو گئی ۔

 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 48 ہزار 744 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2 ہزار 400 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کورونا سے متاثرہ ایک ہزار 496 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

 

این سی او سی کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ملک میں مثبت کیسز کی شرح 4.92 فیصد رہی ۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 14 لاکھ 96 ہزار 693 ہو گئی ہے ۔

 

واضح رہے کہ ملک میں کورونا کی پانچویں لہر سے نمٹنے کیلئے حکومت نے نئے اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، اس سلسلے میں کورونا وبا سے بچائو کے آلات اور دیگر سامان پر ٹیکس اور دیگر ڈیوٹیز میں کمی کی سمری تیار کر لی گئی ہے ، سمری کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں منظوری کیلئے پیش کی جائیگی ۔

 

تفصیلات کے مطابق سمری میں آکسیجن گیس ، سلنڈرز اور کرائیوجینک ٹینکس کی ڈیوٹی فری درآمد کے لیے این سی او سی نے ڈیوٹی فری درآمد کرنے کی تجویز کی توثیق کر دی ، سمری میں مزید ایک سال کیلئے آکسیجن کی درآمد کو ڈیوٹی فری کرنے کی تجوی دی گئی ہے جبکہ آکسیجن کی درآمد پر 17 فیصد سیلز ٹیکس چھوٹ دینے کی تجوی بھی سمری میں زیر غور ہے ۔

 

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.