لاہور: پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) انتظامیہ نے ریٹائرڈ یا وفات پانے والے ملازمین کے والدین کو مفت ٹکٹ کی سہولت ختم کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے ملازمین کے سفری ٹکٹ کی تبدیل شدہ پالیسی کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت قومی ائیرلائن کے ریٹائرڈ یا وفات پانے والے ملازمین کے والدین کو مفت ٹکٹ نہیں دیا جائے گا۔
قومی ائیرلائن انتظامیہ کے مطابق نئی ایئر ٹکٹ پالیسی سے ملازمین کو حاصل پرانی مراعات ختم ہو جائیں گی اور صرف حاضر سروس، ریٹائرڈ کنٹریکٹ اور ڈیپوٹیشن ملازمین ہی ایئر ٹکٹ کے اہل ہوں گے۔ علاوہ ازیں ریٹائرڈ اور وفات پا جانے والے ملازمین کے ’لے پالک‘ بچوں کو بھی سفری ٹکٹ نہیں ملے گا۔
پالیسی کے مطابق ریٹائرڈ اور وفات پانے والے ملازمین کے والدین کو مفت ٹکٹ فراہم نہیں ہوں گے، ملازمین کے بچوں کو 24 سال کی عمر تک ٹکٹ اور غیر شادی شدہ بچوں کو 27 سال کی عمر تک ٹکٹ فراہم ہوں گے۔
تبصرے بند ہیں.