سرمیں کیل کس نے ٹھوکی؟ متاثرہ خاتون کے بیان نے پولیس کو چکرا دیا

192

 

پشاور: خیبرپختونخوا کے دارالخلافہ میں خاتون کے سر میں مبینہ کیل لگنے کے معاملے میں پولیس کو خاتون  کا تحریری بیان موصول ہو گیا ہے۔

 

پولیس ذرائع کے مطابق خاتون نے اپنے تحریری بیان میں کہاہے کہ گھر میں کام کاج کے دوران جنات کی آمد ہوئی،  مجھے جنات کے اثرات کی شکایت ہے، متاثرہ خاتون کاکہناہے کہ  کمرے کے سامنے گری تومیرے سر میں کیل داخل ہوئی اور زخمی ہوگئی ۔

 

متاثرہ خاتون نے کیل لگنے کی ذمہ داری جنات پر ڈالتے ہوئے لکھا کہ کسی شخص نے میرے سر میں کیل نہیں ٹھونکی ،  کسی کےخلاف کوئی  کارروائی کامطالبہ نہیں کرتی۔

 

قبل ازیں متاثرہ خاتون کے شوہر نے بھی   کیل ٹھونکنے کی ذمہ داری جنات پر ڈال دی  تھی۔ متاثرہ خاتون کے شوہر صابر کے مطابق اس کی بیوی کے سر میں کیل جنات نے ٹھوکا ، شوہر نے بتایا کہ  میں گھر پر موجود نہیں تھا جب آیا تو بیوی کے سر میں کیل تھی، انہوں نے مزید بتایا کہ بیوی کو متعدد بار ڈاکٹر کے پاس لے کر گیا لیکن مسئلہ جنات کا ہے، اس سے پہلے بھی جنات نے تیسری منزل سے میری اہلیہ کو نیچے پھینک دیا تھا۔صابر نے کہا کہ  بیوی نفسیاتی مریضہ ہے ، جس کا علاج  کسی پیر یا عامل سے نہیں ، ڈاکٹرزسے کرارہے ہیں۔

 

یاد رہے کہ چند روز قبل پشاور سے خبر سامنے آئی تھی کہ مبینہ طور پر  بیٹے کی خواہش رکھنے والی خاتون کے سر میں جعلی پیر نے کیل ٹھونک دی اور دعوی کیا کہ ایسا کرنے سے اس کے ہاں بیٹا پیدا ہو گا ۔تاہم اب متاثرہ خاتون اور شوہر نے کیل لگنے کی ذمہ داری جنات پر ڈال دی ہے۔


تبصرے بند ہیں.