کوئٹہ :سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے شیواہ میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشتگرد کو ہلاک کر دیا،ہلاک دہشتگرد فورسز پر حملوں سمیت مختلف جرائم میں ملوث تھا۔
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے شیوا میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد عرفان عرف ابو دردا مارا گیا۔
ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے،ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں، ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان میں ملوث تھا۔
علاقے کے مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور علاقے سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔
تبصرے بند ہیں.