ای سی سی کل فوج کی کورونا ضروریات سے متعلق ضمنی گرانٹ کی منظوری دے گی

28

 

اسلام آباد: وزیر خزانہ نے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا۔ ای سی سی انسانی حقوق کی وزارت کے ملازمین کے لیے 25 کروڑ کی گرانٹ کی منظوری دے گی۔

 

وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس میں 11 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ پاک فوج کی کورونا ضروریات سے متعلق ضمنی گرانٹ کی  منظوری دی جائے گی ۔سیالکوٹ تا کھاریاں موٹروے کی چھ ارب 94 کروڑ کی ساورن گارنٹی کی بھی منظوری متوقع ہے ۔

 

اجلاس میں پیپرا کے منصوبے کے لیے 55 کروڑ کے فنڈز کے اجرا کی سمری بھی ایجنڈے میں شامل ہے ۔ ٹیکسٹائل اور ایپرل پالیسی کے نفاذ سے متعلق رپورٹ پیش کی جائے گی ۔

 

کے الیکٹرک کے لیے آر ایل این جی کی قیمت فروخت کی بھی منظوری متوقع ہے ۔ نجی پاور پلانٹس کی ادائیگیوں سے متعلق امور بھی زیر غور آئیں گے۔

تبصرے بند ہیں.