شمالی وزیرستان میں آپریشن ،2 دہشت گرد ہلاک 

67

 

وزیر ستان : شمالی وزیر ستان کے علاقے دتہ خیل  میں سیکورٹی فورسزنے خفیہ اطلاع پر آپریشن  کیا ہے  جس میں دو دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق  آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے ۔ ایک دہشت گرد کی شناخت عصمت اللہ الیاس حافظ جبکہ دوسرے کی شناخت کاعمل جاری ہے۔

 

دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں گولہ بارود اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔مرنے والے دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں ، ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان میں ملوث تھے ۔

تبصرے بند ہیں.