نئی دہلی: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اور رکن اسمبلی اسد الدین اویسی کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسدالدین اویسی اترپردیش میں انتخابی مہم مکمل کر کے نئی دہلی واپس آ رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس حملے میں اسد الدین اویسی مکمل محفوظ رہے ہیں جبکہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
I was leaving for Delhi after a poll event in Kithaur, Meerut (UP). 3-4 rounds of bullets were fired upon my vehicle by 2 people near Chhajarsi toll plaza; they were a total of 3-4 people. Tyres of my vehicle (in pic) punctured, I left on another vehicle: Asaduddin Owaisi to ANI pic.twitter.com/ksV6OWb57h
— ANI (@ANI) February 3, 2022
اسد الدین اویسی نے حملے کے بعد بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’میں میرٹھ سے دہلی جارہا تھا کہ چھجرسی ٹول پلازہ کے قریب تین سے چار مسلح افراد میری گاڑی کے قریب آئے اور تین سے چار فائر کئے۔
ان کا کہنا تھا کہ فائرنگ سے میری گاڑی کے ٹائر پنکچر ہو گئے تاہم میں محفوظ رہا اور واقعے کے بعد دوسری گاڑی میں بیٹھ کر محفوظ مقام پر منتقل ہوا۔
تبصرے بند ہیں.