اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں 2 گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔
اسلام آباد میں تھانہ بہارہ کہو کی حدود میں 2 گروپوں کے درمیان تصادم کے دوران فائرنگ ہوئی۔ زخمی ہونے والے شخص اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں زخمی کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کی وجہ سے پیش آیا اور ملزمان فرار ہو گئے ہیں تاہم ان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.