لاہور : امیر تحریک لبیک پاکستان اور مرحوم علامہ خادم حسین رضوی کے صاحبزادے حافظ سعد حسین رضوی کی بارات اٹک پہنچ گئی۔
ذرائع کے مطابق حافظ سعد حسین رضوی اپنے نکاح کی تقریب کیلئے اٹک پہنچے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق سعد رضوی کا نکاح ان کے ماموں کی بیٹی سے طے ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق نکاح کی تقریب سعد رضوی کے آبائی علاقے نکہ کلاں اٹک میں سادگی کیساتھ منعقد کی جائے گی جس میں قریبی دوست اور خاندان کے افراد شرکت کریں گے۔
ولیمہ کی تقریب 6 فروری کو لاہور کے علاقے سبزہ زار میں ہو گی جس میں اہم مذہبی، سیاسی شخصیات کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو مدعو کیا گیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.